منگل , 25 ستمبر 2018

قطر کا انسانی حقوق کونسل سے سعودی عرب اور امارات کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ

دوحہ (مانیٹڑنگ ڈیسک) قطر ی حکومت نے اقوام متحدہ میں خطے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جارحیت ، بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی رکنیت منسوخ کر دینی چاہیے۔
ہمارے نمائندوں نے اخبار الوطن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر ی حکومت نے اقوام متحدہ میں خطے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جارحیت ، بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی رکنیت منسوخ کر دینی چاہیے۔ قطری حکومت نے کہا کہ قطر کے خلاف سعودی عرب اور امارات کے محاصرے کو ایک سال گزر گیا ہے اور ان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 8 کی شق 251/ 60 کی صریح خلاف ورزی ہے ۔

اخبار الوطن کے مطابق قطر کی قومی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ علی بن صمیخ المری نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے مرکز میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کی طرف سے قطری عوام کے حقوق کی خلاف ورزی آشکار ہے اور اس نے قطری حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں سکیورٹی کونسل سے رجوع کرے کیونکہ سعودی عرب اور امارات کے قطری عوام کے خلاف بعض اقدامات جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں

یہ بھی دیکھیں

اھواز میں دہشت گردی واقعہ کے سہولت کار گرفتار، سید محمود علوی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ہم تمام دہشت گردوں کو اپنے ...