پیر , 10 دسمبر 2018

نقل کی روک تھام، الجزائر اور عراق میں انٹرنیٹ سروس معطل

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) الجزائر اورعراق کی حکومت نے امتحانی پرچہ آﺅٹ ہونے کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے پورے ملک میں انٹرنیٹ اور فیس بک سمیت تمام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ہی عارضی طور پر بند کر دیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الجزائرکی حکومت نے امتحانات کے دوران پرچوں کے سوالات انٹرنیٹ کے ذریعے لیک ہونے کی شکایات پر انٹرنیٹ سروسز کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی، جس کے باعث انٹرنیٹ کے صارفین فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹ تک رسائی دوران امتحانات بلاک کر دی گئی ۔

ہفتہ کو الجزائرکی وزیرتعلیم نے باقاعدہ سرکاری ریڈیو پر اعلان کیا کہ امتحانات کے دوران روزانہ صبح 2 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی کیونکہ اس عرصے کے دوران ملک بھر میں طلباء کے امتحانات ہو رہے ہیں اسلئے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اورسوشل میڈیا تک رسائی منقطع رہے گی۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امتحانات میں ہرممکن حد تک نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا، گرچہ وہ اس اقدام سے خوش نہیں، لیکن امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے یہ اقدام نا گزیر تھا۔ اسی طرح عراق میں بھی امتحانی پرچے آوٹ ہونے کی شکایات پر ملک بھرمیں روزانہ 2 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی، عراق میں بھی یہ اقدام امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سلووینیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف مقرر

جبل جانا(مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹو ملک سلووینیا نے میجر جنرل الینکا ارمینس کو ملک کی آرمی ...