پیر , 10 دسمبر 2018

ترکی میں کل عام انتخابات، صدر طیب اردوان نے ریلی سے خطاب کیا

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کل ہونے جا رہے ہیں، استنبول میں ترک صدر طیب اردوان نے ریلی سے خطاب کیا اور عوام سے انتخابات میں کامیاب کرانے کی اپیل کی۔

ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کل ہونگے جس میں 5 کروڑ 60 لاکھ سے زائد شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صدارتی انتخاب میں 6 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

گزشتہ روز استنبول میں انتخابات کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس میں ترک صدر طیب اردوان نے خطاب کیا اور شرکا سے انتخاب میں کامیاب کروانے کی اپیل کی۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ و اسرائیل سے وفا کی اُمید عرب آمروں کی حماقت ثابت ہوگی:تحریک مقاومت حماس کے رہنماء

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے رہنماء نے کہا ہے ...