منگل , 17 جولائی 2018

بھارت: انتہا پسند ہندو پھر بے قابو، گائے ذبح کرنیوالے بزرگ مسلمان پر بہیمانہ تشدد

نئی دہلی: (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انتہا پسند ایک بار پھر بے قابو ہو گئے، اتر پردیش میں کٹر ہندوؤں نے گائے ذبح کرنے پر 65 سالہ مسلمان شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔

بھارت میں اقلیتی شہریوں کیلئے زندگی بسر کرنا محال کر دیا گیا، اترپردیش میں 45 سالہ شخص کی تشدد سے ہلاکت کے بعد ایک اور واقعہ پیش آیا جب انتہا پسند ہندوؤں نے ضلع ہاپر میں 65 سالہ مسلمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں ہندو نوجوانوں کو معمر شخص سمیع الدین پر تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معمر شخص اپنے کھیتوں میں گائے ذبح کر رہا تھا۔

بھارت میں ایک ہفتے کے دوران گائے ذبح کرنے کے الزام میں مسلمانوں پر تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 45 سالہ قاسم انتہا پسندوں کے بہیمانہ تشدد سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی صدر اورروسی ہم منصب کی آج فن لینڈ میں ملاقات طے

فن لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی آج فن لینڈ میں ...