بدھ , 26 ستمبر 2018

بھارت کا کشمیری قیادت کو قتل کرنے کا منصوبہ بے نقاب

نئی( مانیٹرنگ ڈیسک) مودی حکومت نے مظلوم کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا لیا، نئے منصوبے میں 21 کشمیریوں کو ہٹ لسٹ پر رکھا گیا۔ تازہ ترین کارروائیوں میں مزید پانچ کشمیری شہید ہو گئے۔ مقبوضہ وادی میں گورنر راج کے بعد بھارت کا مکرو چہرہ مزید کراہت انگیز ہو گیا، بھارتی فوج نے آپریشن آل آﺅٹ 2.0 کے نام سے ا نتہائی انسانیت سوز منصوبہ تیار کر لیا جس کے تحت شہدا کی میتیں ورثا کے حوالے نہیں کی جائیں گی، ظلم کے اس نئے ضابطے میں اکیس کشمیری شہریوں کو ہٹ لسٹ پر رکھا گیا ہے ۔

تازہ ترین کارروائیوں میں وادی کے ضلع اسلام آباد میں مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، ان میں سے ایک شہادت گھر کو بم سے اڑانے سے ہوئی جس میں گھر کا مالک شہید اور اسکی بیوی زخمی ہو گئی ، بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کے شیل، ربڑ کی گولیاں اور چھرے برسائے ۔ بھارتی کانگریس رہنما سیف الدین سوز نے اعتراف کیا ہے کہ کشمیری عسکریت پسندوں کےخلاف سخت گیرموقف سے کام نہیں چلے گا،سیف الدین سوزنے اس پر کتاب بھی لکھ دی۔

سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ واجپائی اگرحزب المجاہدین سے بات کر سکتے تھے تو مودی حکومت کیوں نہیں؟ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا استعمال نہیں چلے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے نمازہ جنازہ کے اجتماعات سے نمٹنے کے لیے بھی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تدفین کے انتظامات بھی فوج کے ہاتھ میں ہوں گے۔ بھارتی فوج کے منصوبے کے تحت مارے گئے کشمیریوں کی میتیں ورثا کےحوالے نہیں کی جائیں گی اور منصوبے کے تحت کوشش کی جائےگی کہ میتیں غائب کر دی جائیں جب کہ وادی میں جلوس اور جنازوں پر پابندی ہو گی۔

یہ بھی دیکھیں

شمالی کوریا جوہری ہتھیار تلف کرنے میں سنجیدہ نطر آتا ہے، سی آئی اے

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سی آئی اے کی سربراہ جینا ہاسپیل نے کہا ہے کہ ...