منگل , 17 جولائی 2018

اسرائیل نے فلسطینیوں کی فصلیں نذر آتش کر دیں

یورو شلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ کے جانب سے جلتے ہوئے کاغذی جہازوں کا انتقام مقبوضہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی فصلیں نذرآتش کر کے لے لیا۔

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلوس میں جبل سلمان الفارسی کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں فصلیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ’یتسھار‘ یہودی کالونی کے آباد کاروں نے بورین قصبے کی عنوۃ کے مقام پر موجود زرعی اراضی ، زیتون کے باغات اور پھل دار باغات میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دسیوں دونم پر پھیلی زمین جل کر خاکستر ہو گئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری آگاہ کیا گیا مگر ریسکیو ٹیمیں دانستہ طور پر تاخیر کی مرتکب ہوئیں اور ان کے پہنچنے تک وسیع پیمانے پر فصلیں اور باغات جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

دبئی نے نئے ویزہ قوانین متعارف کروا دیے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے حکمران نے شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی صدارت ...