ہفتہ , 16 فروری 2019

شمالی لندن اور برمنگھم میں آگ لگنےکے واقعات

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نارتھ لندن اور برمنگھم میں آتشزدگی کےدو واقعات رپورٹ ہوئے۔ آتشزدگی کے دونوں واقعات پر قابو پا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نارتھ لندن کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا۔ ستر سے زائد فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب برمنگھم کی عمارت میں لگی آگ پردو گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ تاہم اس میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے سے عمارت کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی عدالت میں ایران کو امریکہ کے خلاف بڑی کامیابی حاصل

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کو عالمی عدالت انصاف میں ایران کے خلاف پہلی شکست کا سامنا ...