بدھ , 26 ستمبر 2018

امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر اسرائیل پہنچ گئے، ہزاروں فلسطینیوں کا شدید احتجاج

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر مشرق وسطیٰ کے تنازع کے حل کیلئے اسرائیل پہنچ گئے، جس پر ہزاروں فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیرڈ کشنر اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے بعد جمعرات کو ریاض پہنچے، جہاں انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مشرق وسطیٰ کے تنازع کے حل کیلئے نئے امن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ، علاقائی، عالمی امور اور دیگر تنازعات پر بھی تبادلہ خیال کیا

کشنر سعودی عرب کے بعد تل ابیب پہنچے جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ تنازع کے حل کے نئے امن منصوبے پر بات چیت کی۔

یہ بھی دیکھیں

عراق میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کا حشدالشعبی کے ہیڈکوارٹر پر حملہ

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں گذشتہ چند ماہ کے دوران عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کا ...