جمعرات , 21 فروری 2019

گورنر سندھ اور اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر انتقال کر گئے

کراچی (ویب ڈیسک ) گورنر سندھ محمد زبیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق محمد زبیر اور اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے جس کا علاج جاری تھا تاہم آج (اتوار کو) انہوں نے اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کر دی۔

طارق عمر کی نماز جنازہ کل (پیر کو) بعد نماز عصر ڈیفنس کراچی میں اد ا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین چنیسر گوٹھ محمود آباد قبرستان میں کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کا اتحاد تباہی کا موجب بنے گا؛بین الاقوامی علماء کونسل

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی علماء کونسل نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ بڑھتے تعلقات کی ...