بدھ , 26 ستمبر 2018

بھارت نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے دی

بریسٹول (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے روہت شرما کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔بریسٹول میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ کے بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم وہ جیت کے لیے ناکافی تھی۔جیسن روئے اور جوز بٹلر نے 94 رنز کا شاندار اور برق رفتار آغاز فراہم کیا جس کے بعد رنز بنانے کی رفتار میں کمی آئی۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔جیسن روئے نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے، جوز بٹلر 34، ایلکس ہیلز 30 اور جونی بیئراسٹو 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان مورگن 6 اور بین اسٹوکس 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بھارت کی جانب سے ہرڈیک پانڈیا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔میزبان ٹیم کے 198 رنز کے جواب میں بھارت کو پہلا نقصان شیکھر دھون کی صورت میں 21 رنز پر اٹھانا پڑا جس کے بعد راہول 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویرات کوہلی نے 43 رنز بنا کر روہت شرما کا ساتھ دیا جبکہ پانڈیا نے آؤٹ ہوئے بغیر 33 رنز بنائے۔

روہت شرما نے ناقابل شکست سنچری بنا کر ٹیم کو باآسانی 18 ویں اوور کی پانچویں گیند پر فتح دلا دی۔بھارت نے اس فتح کے ساتھ سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کرلی۔روہت شرما کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سپریم کورٹ: اسپاٹ فکسنگ کے خلاف خالد لطیف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق کرکٹر خالد لطیف ...