منگل , 25 ستمبر 2018

نوکیا ایکس سیریز کا نیا فون سامنے آنے کے لیے تیار

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا کی جانب سے 11 جولائی کو ایکس 5 جسے نوکیا 5.1 کا نام دیئے جانے کا بھی امکان ہے، کو چین میں متعارف کرانے جارہی ہے۔نوکیا کی جانب سے ایکس سیریز کے نئے فون کو پیش کرنے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بارے میں مختلف رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ چین میں ایکس 5 جبکہ دیگر ممالک میں نوکیا 5.1 پلس کے نام سے فروخت کیا جائے گا۔اس فون کی تصاویر بھی لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں جو دیکھے میں نوکیا ایکس 6 جیسا ہے تاہم اس کا آئی فون ایکس جیسا نوچ زیادہ بڑا ہے۔

یہ فون 5.86 انچ کے ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جس میں 19:9 اسپیکٹ ریشو دیا جائے گا۔اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 600 پراسیسر یا میڈیا ٹیک ہیلیو پی سیریز پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔یہ فون تین مختلف ورژن تھری جی بی، 4 جی بی اور 6 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا۔اس فون کے بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا جن میں سے ایک لینس 13 میگا پکسل جبکہ دوسرا 5 میگا پکسل کا ہوگا۔سیلفی کے شوقین افراد کے لیے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا جائے گا۔

جبکہ 3000 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔اس کے 32 جی بی اسٹوریج والا فون 799 چینی یوآن (لگ بھگ 15 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) جبکہ 64 جی بی اسٹوریج والا فون 999 یوآن (18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیے جانے کا امکان ہے۔یعنی قیمت کے لحاظ سے یہ کافی مناسب ہوگا۔یہ چین سے ہٹ کر دیگر ممالک میں کب تک دستیاب ہوگا، اس حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین کا افتتاح

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین نے اپنے سفر ...