جمعرات , 15 نومبر 2018

پولنگ اسٹیشنز پر فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کردیے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔25 جولائی کو الیکشن کے دوران سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھانے والے فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے گئے،پولنگ اسٹیشنز پر تعینات فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے جس کے تحت وہ پولنگ اسٹیشنز پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو موقع پر سزا سناسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوجی اہلکار قواعد و و ضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع پریذائیڈنگ افسر کو دینے کے پابند ہوں گے اور پریذائیڈنگ افسر کی جانب سے مناسب کارروائی نہ ہونے پر فوجی اہلکار اپنے سینئر افسران کو آگاہ کریں گے۔

الیکشن ماحول کو پرامن رکھنے اور عملے کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے فوجی اہلکار پولنگ سے 2 روز قبل پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوں گے اور 27 جولائی تک ڈیوٹی کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سابق صدر زرداری کے دوست مبین جمالی کے گھر پر رینجرز، پولیس اور نیب کا چھاپہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کے دوست مبین جمالی کے خیرپورہاؤس پررینجرز ،پولیس اور ...