پیر , 16 جولائی 2018

سونے کے خوبصورت زیورات کیسے بنتے ہیں؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سونے کی انگوٹھیوں پر خوبصورت نقش و نگار بنانے والی مشین رنگ میکر کہلاتی ہے۔مکمل طور پر کمپیوٹر کے تحت کام کرنے والی یہ مشین کسی بھی زاویے سے سونے کے ایک سادے سے چھلے کو خوبصورت ڈیزائن کی انگشتری میں تبدیل کرسکتی ہے۔یہ مشین سونے، چاندی، تانبے اور اسٹیل پر کام کرتی ہے۔ اس میں 10 سے زائد ٹولز نصب ہوتے ہیں جن کی مدد سے 2 ہزار ڈیزائنز تشکیل دیے جاتے ہیں۔یہ انگوٹھی سمیت دیگر دائرہ دار زیورات پر بھی کام کرسکتی ہے۔یہ مشین ایک ترک کمپنی بلنمز بناتی ہے۔ یہ کمپنی ایسے دستی اوزار بھی تیار کرتی ہے جن کی مدد سے ہاتھ سے زیورات پر خوبصورت نقش و نگار بنائے جاتے ہیں۔آئیں دیکھیں یہ مشین کیسے کام کرتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل پر کبھی ان چیزوں کو سرچ مت کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو دیکھا جائے تو انٹرنیٹ کی دنیا گوگل کے بغیر ...