منگل , 25 ستمبر 2018

نہ ہی ائیرپورٹ اور ناہی بندر گاہ پر قبضہ ہوا سب جھوٹ تھا

(تسنیم خیالی)
یمنی شہر الحدیدہ کی جنگ اور شہر کے ائیرپورٹ اور بندرگاہ پر سعودی اتحاد کے قبضے کے حوالے سے معروف نیوز ایجنسی ’’رائٹرز‘‘ نے حقائق سامنے لاتے ہو ئےسعودی اور اماراتیوں کے پول کھول دیے ہیں، رائٹرز کے مطابق الحدیدہ جنگ میں سعودی عرب اور امارات کو ذلت آمیز شکست حاصل ہوئی اور ان دو ممالک کی فورسز نے نہ تو شہر کے ائیرپورٹ یا پھر بندر گاہ کا کنٹرول انصاراللہ سے حاصل کیا، ویسے تو الحدیدہ جنگ کا اصل مقصد سعودی اتحاد کا شہر کے ائیرپورٹ اور بندرگاہ کا قبضہ تھا تاکہ وہ اقوام متحدہ کی امن کوششوں کے لیے انصاراللہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں حوثی مزاحمت کاروں پر دبائو ڈال سکیں اس غرض کے لیے سعودی عرب اور امارات نے الحدیدہ ائیرپورٹ اور بندرگاہ پر قابض ہونے کیلئے ایک پلان بنایا،اس پلان کے مطابق سعودی اتحاد فورسز نے ایک تیزرفتار آپریشن کے ذریعے بغیر شہر میں داخل ہوئے ائیرپورٹ اور بندرگاہ پر قبضہ کرنا تھا البتہ ایسا ممکن نہیں ہوسکا اور جارح فورسز کو یمنی مزاحمت کے ہاتھوں شکست حاصل ہوئی ۔

اس ناکامی کے باوجود سعودی اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ائیرپورٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا ، اس اعلان کے حوالے رائٹر کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد جھوٹ بول رہا ہے اور ائیرپورٹ پر انکا کنٹرول نہیں، الحدیدہ ائیرپورٹ پر سعودی اتحادی بھی اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ اتحادی فورسز ائیرپورٹ کے احاطے میں ضرور داخل ہوئی تھی البتہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر انصار اللہ نے انہیں وہاں سے نکال باہر پھینکا،امارات نے اس ناکامی کا چھپانے کےلیے اعلان کیا کہ وہ الحدیدہ آپریشن کو وقتی طور روک رہا ہے تا کہ اقوام متحدہ کی مذاکرات کی کوششوں کو موقع دے ، مگر کچھ دن بعد پھر سے جھڑپیں شروع ہوگئیں، یمن پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق انصاراللہ کو الحدیدہ میں شکست دینا انتہائی مشکل ہے کیونکہ الحدیدہ پر حوثیوں کا مکمل کنٹرول ہےاور عوام میں پہلے سے ہی مقبول انصاراللہ مزید مقبول ہوچکی ہے جس کی اہم وجہ یہ کہ الحدیدہ آپریشن میں سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ کے گنجان آباد علاقوں پر حملہ کیا جس کی وجہ سے نہتے شہری اور معصوم بچے بڑی تعداد میں شہید ہوئے۔

رائیٹرز کی رپورٹ کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سعودی عرب اور امارات یمن میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کےلیے بے دریغ جھوٹ کا استعمال کرتے ہو میڈیا کو گمراہ کررہے ہیں کہ ہم نے یہ کردیا وہ کردیا اور اصل میں یمنیوں کے ہاتھوں ان کی پٹائی ہورہی ہوتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اہواز میں ایرانی فوجی پریڈ پر ہونے والے حملے کے ویڈیو مناظر (1)

اہواز میں ایرانی فوجی پریڈ پر ہونے والے حملے کے ویڈیو مناظر (1)