پیر , 16 جولائی 2018

برطانیہ کا امریکی صدر سے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا وعدہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر برطانوی وزير اعظم نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ سمیت یورپی ممالک پر اضافی نفری بھیجنے کے دباؤ پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے 440 اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک اور اپنے اتحادیوں پرزور دیا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے عسکری قوت میں اضافہ کرکے نیٹو مشن میں معاونت کے لیے مزید فوجی بھیجیں۔

واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں کی تعداد 1100 ہے جو زمینی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ دیگر عسکری کارروائیوں میں نیٹومشن کی معاونت کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جھاڑکھنڈ: ایک ہی خاندان کے 6 افراد نے خود کشی کرلی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے علاقے ہزاری باغ میں ایک ہی خاندان کے ...