پیر , 16 جولائی 2018

یمنی فوجیوں کے ہاتھوں سعودی اتحاد کے متعدد فوجیوں کی ہلاکت

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں نے یمن کے مغربی ساحلی علاقے الحدیدہ اور جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔یمنی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ جنوبی سعودی عرب میں جیزان کے علاقے الدود میں یمنی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں نے فائرنگ کر کے دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

یمنی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ایک مہینے میں "آل سعود"کے فوجیوں کی تباہی دیکھیے اس ویڈیو میں

یمنی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ایک مہینے میں "آل سعود"کے فوجیوں کی تباہی دیکھیے اس ویڈیو میں

Gepostet von Iblagh News am Mittwoch, 11. Juli 2018

اس ذریعے کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی ساحل کے علاقے الدریہمی کے جنوب میں سعودی اتحاد کے چھے فوجیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔اس سے قبل یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے اندرونی مورچوں اور سرحد پر جارح فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔دریں اثنا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کے روز مغربی ساحل پر سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ہیڈکوارٹر کو بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا جس میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

یہ بھی دیکھیں

جھاڑکھنڈ: ایک ہی خاندان کے 6 افراد نے خود کشی کرلی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے علاقے ہزاری باغ میں ایک ہی خاندان کے ...