جمعہ , 14 دسمبر 2018

پاکستانی کھلاڑی کی روڈ ایکسیڈنٹ میں موت ، خبر جعلی نکلی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ہی موت کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی کار حادثے میں موت کی جھوٹی خبریں اور جعلی تصاویر زیر گردش تھیں۔انٹرنیٹ پر سابق بلے باز کی ایسی تصاویر سامنے آئیں کہ عبدالرزاق کو خود ہی میدان میں آنا پڑا، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئےمداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا اور خبر کی تردید بھی کی۔

ویڈیو پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر میرے ایکسڈنٹ اور موت کی جعلی خبریں زیرگردش تھیں جن میں کوئی صداقت نہیں، میں زندہ اور خیریت سے ہوں اور لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے کوئی خبر نہ پھیلائیں‘۔عبدالرزاق نے لوگوں کے رویے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی کثیر تعداد بغیر سوچے سمجھے کوئی بھی بات اور خبر آگے بڑھا دیتے ہیں جس کے باعث اکثر لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

قومی ویمن ٹیم کی کپتان جویریہ خان کیلئے بڑا اعزاز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ویمن ٹیم کی کپتان جویریہ خان کیلئے اعزاز، شاندار پرفارمنس سے آئی ...