ہفتہ , 15 دسمبر 2018

امریکا کی جانب سے پشاور میں خودکش دھماکے کی مذمت

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جانب سے پشاور میں گزشتہ روز کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔امریکا نے پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں پارٹی رہنما اور پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔اے این پی امیدوار کی شہادت کے بعد پی کے 78 میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا دورہ پشاور، شیلٹر ہوم کا افتتاح بھی کیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شیلٹر ...