ہفتہ , 17 نومبر 2018

اسرائیل کی روس کو مغربی پابندیاں اٹھانے میں مدد کی مشروط پیش کش

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے گذشتہ روز روس کے دورے کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوتن سے ملاقات کی۔ نیتن یاھو اور پیوتن کے درمیان رواں سال کی یہ تیسری ملاقات ہے۔اسرائیلی وزیراعظم روس کے سرکاری دورے پر بدھ کو ماسکو پہنچے۔ ان کے اس دورے کا مقصد شام کے محاذ پر جاری لڑائی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ ’واللا‘ کے مطابق نیتن یاھو اور پوتن کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں شام سے ایرانی جنگجوؤں کو نکالنے اور اس کے بدلے میں روس پر مغربی ملکوں کی پابندیوں کو اٹھانے کے لیے ماسکو کی مدد کی پیش کش کی گئی۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب دوسری جانب شامی حکومت کی حامی فوج وادی گولان کے جنوبی محاذ کی طرف پیش قدمی کررہی ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین ایک بیان میں دھمکی دے چکے ہیں کہ وادی گولان میں پیش قدمی شامی فوج کی زندگی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی عدالت کا سی این این کے رپورٹر کا اجازت نامہ بحال کرنے کا حکم

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منسوخ کیا گیا سی این ...