منگل , 25 ستمبر 2018

نیٹو ممالک سے فوجی فنڈ دگنا کرنے کا امریکی مطالبہ

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے نیٹو ممالک سے فوجی فنڈ دگنا کرنے کا مطالبہ کردیا،صدر ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا تمام اتحادیوں سے زیادہ رقم دے رہا ہے۔امریکا دفاعی اتحاد کیلئے زیادہ رقم دے رہا ہے ،نیٹو ممبران بھی دفاعی اتحاد کیلئے اپنا حصہ بڑھائیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو رکن ممالک سے نیا مطالبہ کر ڈالا۔

بیلجئیم کے دارلحکومت برسلز میں جاری مغربی فوجی اتحاد اجلاس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جو ممالک اپنی جی ڈی پی کا 2 فیصد حصہ دیتے ہیں اسے 4فیصد کیا جائے،کئی عشروں سے اتحادی ملک زیادہ رقم نہیں ادا کررہے ہیں جو امریکی ٹیکس دہندگان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ دوسری جانب برسلز میں نیٹو افوج کی بڑھتی ہوئی تعداد کیخلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و پاکستان کے درمیان غیر پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران و پاکستان کے درمیان غیر پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں ...