منگل , 25 ستمبر 2018

ایران کی دفاعی اور جنگی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے:بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ عسکری لحاظ سے بدترین صورتحال کا شکار ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے ایران کے علاقے شہرکرد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ عسکری لحاظ سے بدترین صورتحال کا شکار ہے اور وہ اس حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج امریکہ اپنی ماضی کی طاقت پر بھروسہ نہیں کرسکتا، سمندر میں امریکی بحری بیڑے اب جہاں دل چاہے نہیں جاسکتے بلکہ امریکہ کے ماہر کوسٹ گارڈز بھی ایرانی مجاہدین کے سامنے سر جھکانے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور انہیں ایران کی سمندری حدود کی خلاف وزری کرنے پر شرمندگی ہوتی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ آج ایران کی دفاعی اور جنگی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ہم وطن عزیز کے خلاف ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت آمادہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ماضی کے مقابلے میں ایران کی طاقت میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں میڈیا کی کارکردگی میں ماضی کے بہ نسبت فرق نظر آرہا ہے تاہم دشمن، میڈیا کے ذریعے من گھڑت الزامات اور جھوٹی کہانیوں کے ذریعے اعصابی جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا، صدر ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ایران نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم ...