ہفتہ , 18 اگست 2018

سانحہ مستونگ کے شہداء کی تعداد 149 ہو گئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دو روز قبل مستونگ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 149 تک پہنچ گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری نے سانحہ مستونگ میں 149 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 186 افراد زخمی ہوئے۔ڈی سی مستونگ کا کہنا ہے کہ 18 افراد کی میتیں لواحقین اسپتال نہیں لائے تاہم دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کا ڈیٹا مکمل کر لیا گیا ہے۔

قائم لاشاری نے کہا کہ شہداء کے لواحقین معاوضے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔خیال رہے کہ دو روز قبل مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خود کش حملے میں سراج رئیسانی سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

جسٹس شوکت عزیز کے خلاف جوڈیشل کونسل کے احکامات سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سپریم ...