بدھ , 17 اکتوبر 2018

ایرانی خادمین حجاج کا پہلا گروپ سعودی عرب پہنچ گیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے خادمین حجاج کا پہلا گروپ، ایرانی حجاج کرام کے لیے لازمی انتظامات کی انجام دھی کی غرض سے مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔اس سال پچاسی ہزار دوسو ایرانی شہری حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ جائیں گے۔ ایران عازمین حج کا پہلا قافلہ اٹھارہ جولائی کو روانہ ہوگا اور یہ سلسلہ پندرہ اگست تک جاری رہے گا۔عازمین حج کے درمیان سے کچھ لوگوں کو خادمین جح کے طور پر چند روز قبل سعودی عرب روانہ کیا جاتا ہے تاکہ ایرانی عازمین حج کے لیے مناسب سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

ایرانی ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس کی ٹیمیں بھی عازمین حج سے پہلے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قائم ایرانی حج مراکز میں تعینات کردی جاتی ہیں۔اس سال ایرانی عازمین حج ملک کے انیس شہروں سے مختلف پروازوں کے ذریعے سعودی عرب منتقل کیے جائیں گے جن میں آدھی پروازیں سعودی ایئر لائن کی ہوں گی۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 کشمیری ...