بدھ , 15 اگست 2018

ترکی: نابینا بیٹی کو پڑھانے والی والدہ کو قانون کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں ایک ماں کو نابینا بیٹی کی پڑھائی میں مدد فراہم کرنے پر قانون کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی۔ترک میڈیا کے مطابق بصارت سے محروم بیٹی کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ماں نے نئی مثال قائم کردی، ماں کو بیٹی کی پڑھائی میں مدد فراہم کرنے پر قانون کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔خاتون نے بیٹی کو گریجویشن کی تعلیم کے دوران 4 سال تک مسلسل نصابی کتب کا مطالعہ کرایا اور کامیابی سے ہمکنار کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔حواکول نامی خاتون روزانہ اپنی بیٹی کے ہمراہ،

سکاریا یونیورسٹی جاتیں اور قدم قدم پر اس کی رہنمائی کے لیے موجود ہوتیں، خاتون بیٹی کے گریجویشن مکمل کرنے کے دوران ہر پل اس کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں اور کبھی بیٹی کو بینائی کی کمی محسوس نہ ہونے دی۔یونیورسٹی میں گریجویشن کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں تاہم جب نابینا طلبا کا نام ڈگری کے لیے پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔شرکا کی جانب سے نشستوں سے کھڑے ہوکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی، تقریب میں بیٹی کے ساتھ ساتھ والدہ کو بھی قانون کی ڈگری تفویض کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

مراکش میں مردہ دوران تکفین زندہ ہو کر بیٹھ گیا

مراکو (مانیٹرنگ دیسک) مراکش میں مردہ دوران تکفین زندہ ہو کر بیٹھ گیا، منظر دیکھ ...