ہفتہ , 16 فروری 2019

پارلیمنٹ نے اسرائیلی وزیراعظم سے جنگی اختیارات چھین لیے

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو دیئے گئے جنگی اختیارات واپس لے لیے گئے جس کے بعد اب پوری سیکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔اسرائیلی وزیر اعظم کے جنگی اختیارات پھر واپس لے لئے گئے ۔ پارلیمنٹ میں اختیار پر نظر ثانی اور ترامیم بھی کی گئیں ۔اس حوالے سے پارلیمنٹ میں نئے قانون منظور کئے گئے جس کے تحت اب پوری سیکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اکثریتی ارکان نے نئے وضع کردہ قانون کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ واضح رہے اپریل میں پارلیمنٹ نے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو اعلان جنگ کا اختیار دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

وارسا کانفرنس کے نصیب میں شکست کے سوا کچھ نہیں:ایرانی اسپیکر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے کہا ہے کہ وارسا کانفرنس کے نصیب میں ...