بدھ , 15 اگست 2018

پاکستانی عوام انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے لائق،صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں: آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے دینی مرجع آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم نے پاکستانی انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھر پور شرکت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور قوم کی تقدیر کا فیصلہ ہر قوم کے ہاتھ میں ہوتا ہے لہذا پاکستانی قوم کو بھی انتخاب کے سنہرے موقع پر استفادہ کرتے ہوئے اچھے ، لائق اور امین کو افراد کو انتخاب کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا متن حسب ذیل ہے:

آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم:
سلام علیکم
پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے چونکہ پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ آنے کو ہے اور حوزہ نیوز کے مخاطبین مسلسل سوالات پوچھ رہے ہیں لہذا جناب سے درخواست ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔

الف: ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے ؟

ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

با احترام و اکرام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دفتر آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم:

بسمہ تعالی
عصر حاضر میں الیکشن میں شرکت اور ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ملت کا حق ہے اور یه (اگرچه محدود پیمانے پر ہی سہی) اصلاح امور اور ملک کی ترقی کا سنہری موقع هے ۔الیکشن کے سلسلے میں لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں۔خداوند متعال کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ ہمارے عزیزوں کو دینی اور قومی ذمہ داری کو انجام دینے کی توفیق دے۔
دفتر حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم

یہ بھی دیکھیں

دعائیں صدراردگان اور ترک عوام کے ساتھ ہیں ،عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نامزد وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے تاریخ شاہد ہے ترکوں نے ...