بدھ , 17 اکتوبر 2018

امریکی صدر کی ایرانی صدر سے ملاقات کے لئے آٹھ بار درخواست

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے آفس کے انچارج نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے ایرانی ٹیم کو 8 بار درخواست دی تھی ۔

محمود واعظی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ایرانی صدر اور کابینہ کے اجلاس کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ واعظی نے کہا کہ ایران کی اقتصادی ٹیم کو تبدیل کرنے کا مسئلہ بھی زیر غور ہے۔ واعظی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی صدر کے دورہ نیویارک کے دوران آٹھ بار ملاقات کے لئے ایرانی صدر کی ٹیم کو درخواست دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 کشمیری ...