ہفتہ , 20 اکتوبر 2018

بنگلہ دیش میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 200 افراد ہلاک

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں منشیات فروشوں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد اب 200سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں دو ماہ سے جاری منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔ پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت طرز کی کارروائی میں اب تک 2 سو سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام نے فلپائن کی طرز پر منشیات کے کاروبار اور اسمگلروں کے خلاف کارروائی کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ساڑھے تین منٹ میں 300 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا: ایہود باراک

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے سابق وزیراعظم اور وزیر دفاع ایہود باراک نے فخریہ انداز ...