بدھ , 15 اگست 2018

انتخابات 2018، ووٹر کو موبائل پر پولنگ اسٹیشن نمبر بتانے کی سہولت متعارف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ووٹرز کے لیے پولنگ اسٹیشن نمبر بتانے کی سہولت متعارف کرادی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اب ووٹرز اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بذریعہ SMS بھیج کر اپنے ووٹ کی تفصیل اور پولنگ اسٹیشن نمبر بھی معلوم کرسکیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لیے موبائل سروس کی سہولت گزشتہ دو برسوں سے دی جارہی ہے۔

تاہم اب ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کیا گیا جس کے بعد پولنگ اسٹیشن کا نمبر بھی بذریعہ ایس ایم ایس انہیں بھیجا جائے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2018 کے نتائج کا سسٹم نادرا سے منسلک کرنے کے اقدامات کا آغاز کیا جس کے بعد الیکشن کے نتائج کی ترسیل کے لیے نادرا کا جدید نظام استعمال کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اس ضمن میں نادرا کی ٹیمیں ملک بھر کے اضلاع میں پہنچ چکیں جو ریٹرننگ افسران سے ملاقاتیں کریں گی اور پھر اٹھارہ سے اکیس جولائی،

تک پریذائیڈنگ افسران کی موجودگی میں سسٹم کو جوڑیں گی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس روز عام تعطیل کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

چین نے نیا تیز ترین سپر کمپیوٹر ’سن وے‘ لانچ کردیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے نیا تیز ترین سپر کمپیوٹر سن وے لانچ کردیا ہے، ...