ہفتہ , 20 اکتوبر 2018

سوشل میڈیا پر زیرگردش تھریٹ الرٹس جعلی ہیں ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش تھریٹ الرٹس جعلی ہیں، کسی شہر کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری نہیں کئے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نےسوشل میڈیا پر تھریٹ الرٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کے حوالے سے گردش کرنے والے تھریٹ الرٹس کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے ایسا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ، اس بارے میں شہری محتاط رہیں۔

آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کے حوالے سے جعلی تھریٹ الرٹس گردش کررہے ہیں ، جنہیں آئی ایس پی آر سے منسوب کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر نے کسی شہر کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا ،سوشل میڈیاپرآئی ایس پی آر سے منسوب کرکے گردش کرنے والے تھریٹ الرٹس جعلی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کا پروپیگنڈا خوف وہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے، شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی اطلاعات کی تصدیق کیلئے آئی ایس پی آر کی سرکاری ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

قطری نائب وزیراعظم: دہشت گردی کیخلاف پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کی تعریف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم و ...