منگل , 11 دسمبر 2018

خطے میں امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسی کا مقابلہ جاری رکھیں گے،علی اکبر ولایتی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے رشیا ٹو ڈے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں امریکی موجودگی کے خلاف ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے شام اور یوکرائن کے بارے میں سوال کا جواب میں دونوں موضوعات کو ایکدوسرے سے جدا اور مستقل قراردیتے ہوئے کہا کہ جزیرہ کریمیا اور شام کا آپس میں کوئی ربط نہیں ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے شام میں روس اور ایران کے تعاون کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شام میں روس کے اپنے مفادات ہیں شام میں روس کا فوجی اڈہ قائم ہے لہذا روس کی شام میں اپنی پالیسی ہے اور ایران کی بھی شام میں اپنی پالیسی ہے اور دونوں ممالک کا شام میں باہمی تعاون مشترکہ ہدف کے لئے ہے لہذا روس اور امریکہ کے خاص تعلقات کا ایران سے کوئي ربط نہیں ہے۔ ولایتی نے کہا کہ ہم خطے میں امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسی کے خلاف ہیں ۔ ہم خطے میں امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسی کا مقابلہ جاری رکھیں گے کیونکہ امریکہ خطے میں دہشت گرد گروہوں کی تشکیل اور ان کے فروغ کا اصلی سبب ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایسا کام کریں تاکہ دشمنوں میں ایرانی قوم کو دھمکی دینے کی ہمت بھی نہ رہے:آیت اللہ العظمی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بحریہ کے ...