بدھ , 19 دسمبر 2018

امریکی صدر کی ملاقات کی درخواست پر ایرانی صدر کا رد عمل

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات کی درخواست پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی درخواست اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کے بیان میں کوئی تناسب نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ 8 بار ملاقات کی درخواست دی جسے ایرانی صدر نے یہ کہہ کر رد کردیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر کا ایران کے خلاف بیان اور اس کی ملاقات کی درخواست میں کوئی تناسب نہیں ہے۔

باخـبر ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران امریکی صدر کی ٹیم نے صدر ٹرمپ کی ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کے لئۓ 8 بار درخواست دی جسے ایرانی صدر نے ایران کے خلاف امریکی مؤقف کے پیش نظر مسترد کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور اسرائیل دہشت گردوں کو منظم کر رہے ہیں، ایرانی وزیر انٹیلی جینس

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جاسوسی ادارے ...