بدھ , 19 دسمبر 2018

صیہونی پارلیمنٹ میں یہودی ریاست قرار دینے کامتنازع بِل منظور

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی پارلیمان نے ملک کو خالصتاً یہودی ریاست قرار دینے کامتنازعہ بِل منظور کرلیا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق قدس کی غاصب پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ متنازع بل میں ملک کو خالصتاًیہودی ریاست قراردیا گیا ہے۔ بل کے مطابق یہودی بستیوں کی آبادکاری قومی مفاد میں ہے جبکہ قدس اس کا دارالحکومت ہوگا۔

بل کی حمایت میں 62اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ دیے جبکہ مخالفت میں 55 ووٹ ڈالےگئے۔ بل کے خلاف پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی اور پرچیاں پھاڑی گئیں جبکہ متنازع بل کی منظوری پر جگہ جگہ احتجاج بھی کیا جارہاہے۔اسرائیلی عرب ارکان پارلیمان نےاس بل پرتنقید کی ہے۔اسرائیل کی نوے لاکھ آبادی میں سے صرف بیس فیصد آبادی اسرائیلیوں کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل کی حمایت نہ کرنے پر امریکی مسلمان خاتون نوکری سے برطرف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول نے مسلم خاتون پیتھا لوجسٹ کو اسرائیل ...