منگل , 11 دسمبر 2018

انصاراللہ کے رہنما مہدی المشاط کی زندگی کی مختصر داستان

نام : مہدی محمد حسین المشاط
تاریخ پیدائش: 1979ء
جائے پیدائش: صعدی، یمن
عملی زندگی:
المشاط یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے اہم عہدیداروں میں شمار ہوتے ہیں ، اور وہ اس وقت یمن میں قائم سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ ہیں جس کی بنیاد انصاراللہ نے رکھی، اس وقت یمن کی سیاسی باگ ودود المشاط کے ہاتھ میں ہے۔

المشاط انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی سے انتہائی قریب اور ان کے داماد بھی ہیں ،علاوہ ازیں المشاط نے سید عبدالمالک الحوثی کےدفتر میںبطور آفس انچارج ذمہ داریاں بھی سرانجام دیں ہیں ۔

المشاط جنیوا اور کوین میں یمن کے معاملے ہونے والے مذاکرات میں یمنی وفد کا حصہ تھے علاوہ ازین چین اور روس کا 2016ء میں دورہ کرنے والے یمنی وفد کا بھی حصہ تھے۔

16 مئی 2017ء میں المشاط کو یمنی سپریم سیاسی کونسل کارکن بنایا گیا، وہ یمن کے اقتصادی معاملات کو سنبھال رہے تھے۔
19 اپریل 2018ء میں کونسل کے سابق سربراہ صالح الصماد کی سعودی فضائی کارروائی میں شہادت کے بعد 23 اپریل 2018ء میں المشاط کو کونسل کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔25 اپریل 2018ء میں المشاط نے یمنی پارلیمنٹ میں سپریم سیاسی کونسل کا بطور سربراہ حلف اٹھایا۔

یہ بھی دیکھیں

دوھرا معیار

الوقت نیوز (ترجمہ تسنیم خیالی) ایک بندہ قتل ہوا تو پوری دنیا کہہ رہی ہے ...