ہفتہ , 18 اگست 2018

نریندر مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج لوک سبھا میں پیش کی جائے گی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج لوک سبھا میں پیش کی جائے گی، تحریک منظور کرنے کیلئے 268 ووٹ درکار ہیں، لوک سبھا میں بحث جاری ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے والی جماعتوں میں کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، سماج وادی پارٹی، عام آدمی پارٹی اور سی پی آئی ایم شامل ہیں، تحریک تلگو دیشم پارٹی پیش کرے گی۔

لوک سبھا کے اجلاس میں ریاست آندھرا پردیش کو خصوصی حیثیت نہ دینے، نچلی ذات کیلئے امتیازی قوانین ختم نہ کرنے، گائے کے ذبح پر قتل، اقلیتوں کے قتل اور خواتین کے ساتھ بڑھتے زیادتی کے واقعات زیر بحث ہیں۔

مودی نے ٹوئٹر پیغام میں آج کے دن کو بھارتی پارلیمانی جمہوریت کا اہم ترین دن قرار دیا ہے، 18 جولائی کو لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے وزیراعظم کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا کا ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئےاعلی سطح کی ٹیم کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران پردباؤ بڑھانے کیلئےاعلی سطح کی ٹیم کا اعلان کر ...