منگل , 23 اکتوبر 2018

ایٹمی معاہدے کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، روسی صدر

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کو امریکی صدر کی غلطی قرار دیتے ہوئے اس معاہدے کو باقی رکھے جانے پر زور دیا ہے۔ صدر ولادی میر پوتن کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی ٹرمپ انتظامیہ کی ایک غلطی ہے اور واشنگٹن کی علیحدگی سے اس معاہدے کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ ماسکو قومی مفادات کے تناظر میں عالمی مسائل اور معاملات میں اپنا کر دار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن کی حیثیت سے روس نے ہمیشہ اس عالمی ادارے کے منشور کی پابندی کی ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ شام میں عالمی دہشت گردی، اور داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے جبکہ ایک خود مختار ملک کی حیثیت سے شام کا اقتدار اعلی محفوظ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی دوہزار اٹھارہ کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جس پر واشنگٹن کے مغربی اتحادیوں نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب جمال خاشقجی کی لاش کے بارے میں واضح کرے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صحافی قتل کیس میں خود کو بچانے کی سعودی ...