جمعہ , 24 جنوری 2020

اوپو کا سب سے مہنگا فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

بیجنگ (مانیترنگ ڈیسک) اوپو نے اپنا فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس پاکستان میں متعارف کرا دیا۔گزشتہ روز لاہور میں ایک ایونٹ کے دوران اوپو فائنڈ ایکس کو متعارف کرایا گیا اور اس کے پری آرڈر کا سلسلہ شروع ہوگیا۔یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس کے فرنٹ پر 93.8 فیصد حصے پر صرف اسکرین ہی دی گئی ہے، یعنی حقیقی معنوں میں بیزل لیس فون ہے۔اس فون کو مضبوط بنانے کے لیے فرنٹ اور بیک دونوں جگہ کورننگ گوریلا گلاس 5 موجود ہے۔یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس کے فرنٹ پر 93.8 فیصد حصے پر صرف اسکرین ہی دی گئی ہے، فون کو بیزل لیس

بنانے کے لیے کمپنی نے منفرد حکمت عملی اختیار کی ہے اور اس نے فون کے اوپری حصے میں سلائیڈر دیا ہے، جس سے فرنٹ کیمرہ اوپر آتا ہے جبکہ بیک کیمرے بھی سلائیڈر اوپر کرنے پر ہی نظر آتے ہیں۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آدھے سیکنڈ میں فرنٹ اور بیک کیمروں کو اوپن یا کلوز کیا جاسکتا ہے جبکہ سلائیڈر میں ہی متعدد سنسر دیئے گئے ہیں جو فیس ان لاک سسٹم سے بھی لیس ہے۔یہ فون 6.4 انچ کے او ایل ای ڈی کے فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہے جبکہ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر،

8 جی بی ریم، 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن بھی دیئے گئے ہیں۔اس کے بیک پر 16 اور 20 میگا پکسل والے کیمرے دیئے گئے ہیں اور اے آئی ٹیکنالوجی کو تصاویر لینے میں استعمال کیا جاسکے گا۔اسی طرح فرنٹ پر بھی اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس 25 میگا پکسل کیمرہ ہے، جس کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ تاریکی میں بھی بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ متعدد بیوٹیفکیشن آپشنز بھی اس میں دیئے گئے ہیں جبکہ نوئز کنٹرول بھی موجود ہے۔اس میں 3730 ایم اے ایچ بیٹری ہے اور کمپنی کے ،

بقول 5 منٹ چارج کرکے 2 گھنٹے تک لگاتار بات کی جاسکتی ہے۔مگر اس سے بھی بڑھ کر اوپو کا دعویٰ ہے کہ محض 35 منٹ میں بیٹری کو صفر سے 100 فیصد تک چارج کرنا ممکن ہے۔اس میں ہیڈفون جیک موجود نہیں بلکہ ایک یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم کا کمپنی نے اپنے کلر او ایس 5.1 سے امتزاج کیا ہے۔پاکستان میں یہ فون 2 رنگوں سرخ اور نیلے میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 299 روپے رکھی گئی ہے، تاہم پری آرڈر کرانے پر اس کے ساتھ ایک وی او او سی چارجر مفت مل سکے گا۔

یہ بھی دیکھیں

’خلائی مخلوق حقیقت میں موجود ہے‘

لندن: برطانوی خلاء باز نے دعویٰ کیا ہے کہ خلائی مخلوق (ایلینز) موجود ہیں اور …