جمعہ , 24 جنوری 2020

سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ کیسی ہوگی؟

سئیول (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کی جانب سے آئندہ ماہ فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ جنوبی کورین کمپنی ایک نئی اسمارٹ واچ گلیکسی واچ بھی پیش کرنے والی ہے۔یہ پہلی بار نہیں کہ سام سنگ کی جانب سے اسمارٹ واچ متعارف کرائی جارہی ہے مگر رواں برس کچھ مختلف ہونے والا ہے۔خیال رہے کہ سام سنگ کی سب سے پہلی اسمارٹ واچ 2013 میں گلیکسی گیئر کے نام سے سامنے آئی تھی جس کے بعد گئیر ایس 2، گیئر ایس 3 اور گیئر اسپورٹ واچز پیش کی گئیں۔

اس سال سام سنگ اپنی اسمارٹ واچ سیریز میں سے گیئر کا نام نکال کر بس اسے گلیکسی واچ کا نام دینے والی ہے۔اسی طرح سام سنگ کی جانب سے اس بار جو اسمارٹ واچ متعارف کرائی جارہی ہے وہ براہ راست ایپل واچ کے مقابلے کے لیے پیش کی جائے گی۔یعنی اس میں ایسے متعدد فیچرز موجود ہوں گے جو کہ ایپل واچ سے ملتے جلتے ہوں گے جیسے سیلولر کنکٹیویٹی، کلر آپشنز اور بلٹ ان اسمارٹ اسسٹنٹ۔یہ نئی گھڑی ممکنہ طور پر 1.2 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگی جبکہ یہ 3 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔

اس میں سام سنگ کا اسمارٹ واچ آپریٹنگ سسٹم ٹیزین دیا جائے گا جبکہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی بھی پہلی بار ان ڈیوائسز کا حصہ بننے جارہا ہے۔مختلف رپورٹس کے مطابق اس کی بیٹری لائف گزشتہ گھڑیوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوگی جبکہ ایل ٹی ای سپورٹ بھی موجود ہوگی۔یہ گھڑی ممکنہ طور پر 9 اگست کو متعارف کرائے جائے گی اور 24 اگست تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

’خلائی مخلوق حقیقت میں موجود ہے‘

لندن: برطانوی خلاء باز نے دعویٰ کیا ہے کہ خلائی مخلوق (ایلینز) موجود ہیں اور …