جمعرات , 18 جولائی 2019

وائٹ ہیلمٹ گروپ دہشت گردوں کی میڈیا ٹیم ہے، بشار الاسد

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے صدر بشار اسد نے مغرب کے حمایت یافتہ وائٹ ہیلمٹ گروپ کو بھی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بشار اسد نے کہا کہ وائٹ ہیلمٹ گروپ کوئی ریسکیو گروپ نہیں بلکہ دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے میڈیا گروپ کا کر دار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ اس گروپ کو بھی شام سے ختم کردیا جائے گا۔

صدر بشار اسد نے کہا کہ اس گروپ کے اہم سرغنے اس وقت شام سے فرار ہوگئے ہیں اور اسرائیل، اردن اور مغربی ممالک نے ان لوگوں کو شام سے فرار ہونے میں مدد کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ اتوار کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے وائٹ ہیلمٹ گروپ کے آٹھ سو ارکان کو مقبوضہ فلسطین منتقل کرکے بحفاظت اردن پہنچا دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اقدام امریکہ اور چند یورپی ملکوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔دوسری جانب اردن کی حکومت نے کہا ہے کہ ان آٹھ سو افراد کو جلد ہی برطانیہ، کینیڈا اور جرمنی روانہ کردیا جائے گا۔وائٹ ہیلمٹ گروپ امریکہ، برطانیہ اور ترکی کی مالی امداد سے مارچ دوہزار تیرہ میں قائم کیا گیا تھا اور شام میں دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کام کرتا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بحرین اور قطر پھر آمنے سامنے

رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے قطر کو …