پیر , 21 اکتوبر 2019

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا ایرانی صدر کو کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات انجام دینے کا حکم

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کو مالی بدعنوانیوں اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس اور قاطع اقدامات انجام دینے کا حکم صادر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرضی کمپنیوں کی تشکیل کیطرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بعض عناصر نے فرضی کمپنیاں بنا کر غیر ملکی کرنسی حاصل کی لیکن انھوں نے وہ اجناس ملک میں درآمد نہ کر کے ملک کے اقتصادی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سکیورٹی اداروں کو بھی ایسے عناصر کا پيجھا کرنا چاہیے جو ملکی معیشت اور اقتصاد کو نقصان پہنچانے کی تلاش و کوشش کر رہے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گاڑیاں درآمد کرنے کے بارے میں صدر حسن روحانی کے حکم کو بہترین قراردیتے ہوئے فرمایا: ایسے کام جتنے زیادہ ممکن ہوں انجام دیتے رہیں کیونکہ یہ کام ملک و قوم کے لئے بہترہیں ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مالی بد عنوانیوں کا ارتکاب کرنے والے عناصر اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف حکومتی اقدامات سے عوام خوشحال ہوں گے اور ملک ترقی کی شاہراہ پر کامزن رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں

اعلیٰ تربیتی معیار پر پاک فوج کو فخر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کراچی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے …