جمعرات , 18 اکتوبر 2018

نجم سیٹھی8، 10 روز میں مستقبل کا فیصلہ کریں گے، اہلیہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی آئندہ 8 سے 10 روز میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔وائس آف امریکاکو انٹرویو میں پنجاب اسمبلی کی نو منتخب رکن جگنو محسن نے جہاں اپنے سیاسی مقاصد واضح کیے وہاں شوہر نجم سیٹھی کے مستقبل پر بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ نجم آئندہ 8 سے 10 دنوں میں اس بارے میں اہم فیصلہ کریں گے۔ وہ یہ فیصلہ اپنی عزت نفس کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے۔یاد رہے کہ قبل ازیں نجم سیٹھی نے 3 اگست کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انشاء اللہ میں اور میری چڑیا بہت جلد ٹی وی پر جلوہ گر ہوں گے، اس سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کوئی فیصلہ کرنے والے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

’میرے اور مکی آرتھر کے درمیان کوئی اختلافات نہیں‘

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ان ...