پیر , 16 دسمبر 2019

سعودی عرب اور کینیڈا اپنے مسائل خود حل کریں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوریٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا اپنے مسائل خود حل کریں،امریکا مداخلت نہیں کرے گا۔انسانی حقوق کے معاملے پر سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی تاحال برقرارہےجبکہ امریکا نے مداخلت سے انکارکردیا ۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کو اپنے مسائل سفارتی طریقے سے خود حل کرنا ہوں گے، واشنگٹن ان کے مسائل حل نہیں کرسکتا۔

ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور کینیڈا دونوں امریکا کے قریبی دوست اور شراکت دار ہیں ،دونوں ممالک اختلافات بڑھانے کے بجائے ختم کریں۔ترجمان نے واضح کردیا کہ سعودی عرب سے تعلقات منقطع کرنے میں نقصان کینیڈا کو ہی ہوگا،سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کارکنوں کی گرفتاری پر کینیڈا نے اظہار تشویش کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

افغان اہلکار کی فائرنگ 27 ہلاک

افغانستان میں پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں کے ایک گروہ نے فوجی اہلکاروں پر اندھا …