منگل , 11 دسمبر 2018

ایرانی صدر کا عمران خان کو فون;ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید پختگی کی خواہش کا اظہار کیا۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں پاک ۔ ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران محض ہمسائے ہی نہیں بلکہ مذہبی اور ثقافتی بندھن سے جڑے ہوئے ہیں۔ایرانی صدر نے چیئرمین تحریک انصاف کو ایران کے دورے کی دعوت جسے عمران خان نے قبول کر لیا۔انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہوتے ہی دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ دورے کو حتمی شکل دیں گی۔حسن روحانی سے ٹیلی فون پر رابطے کے دوران عمران خان نے کہا کہ پاکستان،ایران سے خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کا بھی خواہشمند ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں خاتون خودکش بمبار کے داخلے کی اطلاع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ ...