جمعرات , 16 اگست 2018

دشمن اقتصادی جنگ اور ہمہ گیر پابندیوں کے ساتھ ایران کے مقابلے پر اتر آیا ہے، جنرل امیر حاتمی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے دشمن اقتصادی جنگ اور ہمہ گیر پابندیوں کے ساتھ ایران کے مقابلے پر اتر آیا ہے۔مرکزی ایران کے شہر اصفہان میں ایک صنعتی یونٹ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش نے سامراجی طاقتوں کے حمایت سے عراق اور شام میں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش نے مغرب کی حمایت کے ذریعے ہی عراق اور شام میں انتہائی گھناونے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل بھی داعش کی حمایت کرکے اسلام کو دنیا میں انتہا پسند دین کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن دنیا کے بیدار مغز اور حریت پسند انسانوں نے صیہونیوں کے ناپاک منصوبے کو خاک میں ملادیا۔بریگیڈیئر جنر امیر حاتمی نے جامع ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اور واشنگٹن کی عہدشکنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شیطان امریکا کی کھلی عہدشکنی کے نتیجے میں ایران کی عظیم قوم کے خلاف امریکہ کی دشمنی اور کینہ پروری کھل کر سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید بیٹے عبدالغنی سمیت گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں ...