منگل , 11 دسمبر 2018

فلسطینی صحافیوں پراسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں: انسانی حقوق گروپ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو دانستہ طورپر نشانہ بنائے جانے کی پالیسی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں آزادی اظہار رائےکو طاقت سےدبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم’انٹرنیشنل اسکائی لائن‘ جس کا صدر دفتر اسٹاک ہوم میں ہے اور ’یورپی مہم برائے دفاع اسیران فلسطین‘ کے اوسلو میں قائم دفتر سے جاری بانات میں فلسطینی صحافیوں اور صحافتی اداروں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کو آزادی اظہار رائے کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دونوں انسانی حقوق کی تنظیموں نے سوشل میڈیا ویب سائیٹس پر فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مہمات شروع کی ہیں۔ ان مہمات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھےمنصوبے کے تحت فلسطینی صحافیوں اور ابلاغی اداروں کو بندوق کی نوک سے دبانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

دونوں گروپوں نے بین الاقوامی برادری اور سوشل میڈیا پرسرگرم کارکنوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شروع کی گئی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جاسکے۔

یہ بھی دیکھیں

انسانوں کومنفرد بنانے والا اہم دماغی گوشہ دریافت

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہورماہرِ طبیعیات میشیو کاکو نے کہا تھا کہ انسان کا دماغ پوری کائنات ...