جمعرات , 16 اگست 2018

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو رد کرتے ہیں،چین

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ، ایران کے خلاف امریکہ کی جانبدارانہ پابندیوں کو مسترد کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعاون سے سلامتی کونسل کی کسی بھی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے اور چین کے قانونی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے، چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ سے جانبدارانہ پابندیوں اور لانگ آرم پالیسی کا مخالف رہاہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا ...