اتوار , 18 نومبر 2018

جارجیا کو نیٹو میں شامل کیا گیا تو ایک تباہ جنگ کا آغاز ہوگا:روسی وزیر اعظم

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے وزیراعظم نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر جارجیا کو نیٹو میں شامل کیا گیا تو ایک تباہ جنگ کا آغاز ہوگا۔روس کے وزیراعظم ’’دمتری میدوی دیو‘‘ نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر جارجیا کو نیٹو میں شامل کیا گیا تو ایک تباہ جنگ کا آغاز ہوگاکیونکہ اس قسم کی امریکی پالیسی غیرذمہ دارانہ ہے جو نیٹو اتحاد کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیٹو اتحاد میں جارجیا کی شمولیت سے روس کے ساتھ تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور نیٹو کے قواعدوضوابط کے تحت علاقائی تنازعات رکھنے والے ممالک اتحاد میں شامل نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی دیکھیں

نوجوان خواتین ہارٹ اٹیک کا زیادہ شکار ہونے لگیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)اگرچہ ماضی میں خیال کیا جاتا تھا کہ دل کا امراض عمر رسیدہ ...