جمعرات , 16 اگست 2018

مسلم نیٹو کی تشکیل ناممکن ہے:سابق ایرانی سفیر

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں ایران کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ خلیجی اور عرب اتحادیوں کےساتھ عرب نیٹو تشکیل دینے کی ٹرمپ کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی کیونکہ خلیج تعاون کونسل ممبران کو سیاسی اورثقافتی مسائل درپیش ہیں ۔ ’’دینیفار‘‘نےکہاکہ خلیجی اور عرب اتحادیوں کےساتھ عرب نیٹو تشکیل دینے کی ٹرمپ کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی کیونکہ خلیج تعاون کونسل ممبران کو سیاسی اورثقافتی مسائل درپیش ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کا عرب نیٹو کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا کیونکہ خلیجی ریاستیں منقسم اور ایک دوسرے کی حکومتوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ خلیجی ریاستوں کی اقتصادی صورتحال ٹھیک ہے لیکن عرب ریاستوں کے درمیان وسیع اختلافات ابھی بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اوربحرین جیسی خلیجی حکومتیں واشنگٹن اورتل ابیب کی پالیسیوں کی حمایتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ خطے کی دیگر عرب حکومتیں یہی نقطہ نظر رکھتی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ قطر ،ترکی اوربعض دیگر علاقائی ممالک کی ایک آزادانہ پالیسی ہے جو سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور بحرینی حکومت کی پالیسیوں سے بالکل مختلف ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک عوام اردغان کی شام مخالف پالیسی کے خلاف ہیں:سینئر ترک صحافی

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے ایک سینئر صحافی نے شام کے داخلی معاملات میں حکومت انقرہ ...