منگل , 11 دسمبر 2018

عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تفصیلات جاری

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں الیکشن کمیشن نے جمعے کی صبح گزشتہ مئی میں ہوئے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تفصیلات جاری کر دیں۔عراق میں الیکشن کمیشن نے جمعے کی صبح گزشتہ مئی میں ہوئے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تفصیلات جاری کر دیں جس میں مقتدی الصدر کی برتری بدستور برقرار ہے۔ انتخابی عمل میں وسیع دھاندلی کے الزام لگنے کے بعد جون میں پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو نتائج کی تفصیلات کو جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان تفصیلات کو آج صبح اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا۔

کمیشن نے کہا ہے کہ عراق کے 18 صوبوں میں سے 13 صوبوں کے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مقتدی الصدر کی پارٹی پہلے نمبر پر ہے۔قابل ذکر ہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات کے تین ماہ بعد بھی حکومت بنانے کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کا فقدان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

انسانوں کومنفرد بنانے والا اہم دماغی گوشہ دریافت

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہورماہرِ طبیعیات میشیو کاکو نے کہا تھا کہ انسان کا دماغ پوری کائنات ...