جمعہ , 14 دسمبر 2018

بہت جلد ؛ امارات میں پولونیئم کے ذریعے انقلاب برپا ہونے جارہا ہے

(تسنیم خیالی)
ٹویٹر پر سرگرم مشہور صارف ’’مجتہد ‘‘ نے اپنے حالیہ ٹویٹس میں انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عنقریب بہت بڑی تبدیلیاں رونما ہونے جارہی ہیں اور یہ تبدیلی پولونیئم کےذریعے برپا ہورہی ہے

پولونیئم کیا ہے؟
پولو نیئم ایک زہریلا جوہری عنصر ہے جس کا زہریلا پن سائینائڈ سے ایک لاکھ گنا زیادہ ہوتا ہے، پولونیئم کی خطرناک شعاعیں جلد کے ذریعے جسم کے اندر جانے سے قاصر ہے البتہ اگر ناک اور منہ ذریعے پولو نیئم کی شعاعیں جسم میں داخل ہوجاتی ہیں تو یہ موت کا باعث بن جاتی ہیں، پولونیئم کے زہر میں مبتلا شخص کے جسم کا قدرتی دفاعی سسٹم تباہ ہوجاتا ہے اور اس کے علاوہ پولونیئم کی شعاعیں انسانی جسم کو آہستہ آہستہ تباہ کردیتی ہیں، پولونیئم کو موجودہ دور میں سیاسی قتل کرنے کیلئے استعمال ہے اور سابق فلسطین صدر یا سرعرفات کو بھی پولونیئم زہر کے ذریعے ہی مارا گیا تھا جس کا اعلان 6نومبر 2013 میں یا سر عرفات کی باقیات کے ایک بار پھر معائنے کے بعد کیا ، مجتہد نے ٹویٹر کے ذریعے اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ امارات میں ایک ’’اہم لیڈر‘‘ اور ’’بڑی شخصیت ‘‘ کو پولونیئم کا زہر دے کر مارا جائے گا۔

اس ضمن میں بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی صحت کو دیکھتے ہوئے واضح ہوتا ہے کہ انکی حالت سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات جیسی ہے ان ذرائع ابلاغ کے مطابق شیخ خلیفہ انتہائی کمزور ہو چکے ہیں نیز انہیں دفاعی بیماریاں بھی لاحق ہوچکی ہیں ’’فیلکا ‘‘ نامی یہودی ویب سائٹ نے بھی شیخ خلیفہ کو قتل کرنے کی سازش کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امارات میںایک اہم اور بڑی تبدیلی ہونے والی ہے جس میں خلیفہ بطور صدر نہیں رہیں گے۔

ویب سائٹ کے مطابق اس ’’کھچڑی ‘‘ کی تیاری میں محمد بن زاید کے قریبی مشیر خاص محمد دحلان کا کلیدی کردار ہے اور محمد بن زاید نے دحلان کو گرین سگنل دے دیا ہے اور اس کام میں بن زاید کے بڑے بیٹے خالد بن زاید بھی شریک ہیں ، ویب سائٹ کے مطابق دحلان نے چند ماہ قبل اسرائیلی انٹیلی جنس ادارہ موساد کے ساتھ ہونے والی ایک خفیہ بات چیت کے دوران ’’پولونیئم ۔210 نامی زہر کے چند گرام حاصل کرنے کی درخواست کی تھی اور قابل غور بات یہ ہے کہ وہی زہر ہے جو یاسر عرفات جو قتل کرنے میں استعمال کیا گیا جس کا مطلب یہ ہے کہ امارات میں بھی کسی کو قتل کرنیکی تیاری ہورہی ہے۔

شیخ خلیفہ کی صحت واقعاً ٹھیک نظر نہیں آرہی ،خاص طور پر ان کی حال ہی میں شائع ہونے والی تصاویر کو دیکھ کر اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے خلاف ایک بہت بڑی سازش پر انتہائی سنجیدگی سے عمل کیا جارہا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

آئندہ پانچ ماہ میں پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، بھارتی صحافی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انتخابات سے قبل پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے ، ...